نیویارک(این این آئی)امریکی بینکس تیزی سے اربوں ڈالر مالیت کا سونا لندن کے بینکوں سے نیویارک منتقل کر رہے ہیں کیونکہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپ پر ٹیرف کی دھمکیوں کے بعد عالمی تجارتی جنگ کے بارے میں فکر مند ہیں۔ سونے کی اس بڑی مقدار نے امریکی انتخابات سے لے کر اب تک امریکہ کے سونے کے ذخائر کو دوگنا کر دیا ہے، جو کہ 50 بلین ڈالر سے بڑھ کر 106 ڈالر بلین تک پہنچ گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی تیزی سے منتقلی بنیادی طور پر ٹرمپ کے ٹیرف کی دھمکیوں کی وجہ سے کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے دسمبر سے لندن میں سونے کی قیمتوں میں تقریبا 20 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ تاجروں کو یہ خدشہ بھی ہے کہ ٹرمپ سونے پر محصولات عائد کر سکتے ہیں جس سے امریکہ میں سونے کی مانگ میں اضافہ ہو گا۔
