ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یوم عرفہ 27 جون کو ہو گا اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی۔کل 19 جون کو پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھے گی جبکہ محکمہ موسمیات کا دعویٰ ہے کہ ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آ جائے گا، جس کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔