امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شیخ وقاص نے افغان مجاہدین کو اسلحہ سپلائی کرکے کیریئر کا آغاز کیا، فواد چوہدری

اسلام آباد (این این آئی)سینئر سیاستدان بیرسٹر فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے پوری پختونخوا حکومت بیچ دی، بانی کو بتایا گیا کہ ملائیشیا میں اربوں روپے کی پیمنٹ کی، مصدق عباسی معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام میں الزام عائد کیا کہ سلمان راجا، شیخ وقاص اور رؤف حسن جعلی اکاؤنٹس چلوا رہے ہیں، جنہوں نے عمران خان اور پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم نے افغان مجاہدین کو اسلحہ سپلائی کرنے کے دھندے سے کیریئر کا آغاز کیا، شیخ وقاص نے پرویز مشرف، پرویزالہٰی، فریال تالپور، حمزہ شہباز سے پیسے بٹورے۔انہوں نے لکھا کہ شیخ وقاص اکرم اب تحریک انصاف کی فنڈنگ، صوبائی بجٹ پر عیش کر رہے ہیں، فراڈ کا اندازہ لگائیں کہ پی ٹی آئی میں سیکریٹری جنرل منتخب عہدہ ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم راجا خود کو سیکریٹری جنرل کہہ کر فنڈز لے رہے ہیں، سلمان اکرم نے نواز شریف سے کروڑوں روپے فیس لی، سلمان اکرم راجا پاناما سے لے کر حدیبیہ تک ہر گندے کام میں معاون اور پارٹنر رہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کے تیسرے رکن رؤف حسن ہیں جو ساری عمر تنخواہ دار ایجنٹ رہے ہیں، رؤف حسن نے 5 کروڑ روپے سے زائد رقم پی ٹی آئی سے تنخواہ کے طور پر وصول کرلی، آخر انقلاب مفت تو نہیں آتا؟دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو نہیں پوری تحریک انصاف کے منہ پر تھپڑ مارا ہے۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کا حملہ ایک مجرمانہ اقدام ہے اور ماضی میں بھی ایسیکئی واقعات فواد چوہدری سے منسوب ہیں۔رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسف زئی نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ اب تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں، پی ٹی آئی میں اختلافات نہیں ہیں، پارٹی میں کسی کے آنے یا ناراض ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved