امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان کی غزہ کیلئے 24ویں امدادی کھیپ العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی

قاہرہ(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، الخدمت فائونڈیشن کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی کے برادر عوام کو انتہائی ضروری انسانی امداد فراہم کر رہی ہے ، پاکستان کا ایک اور خصوصی طیارہ 55 ٹن امدادی سامان لے کر اتوار کو مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا۔ امدادی سامان میں موسم سرما کے خیموں کے ساتھ ساتھ ترپال اور خیمے بھی شامل ہیں۔پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے امدادی سامان وصول کیا اور غزہ میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو آگے بھیجنے کے لیے مصری ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کر دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور انتہائی ضروری انسانی امداد فراہم کرے گا۔ مصر کی اہم حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے مزید امدادی کھیپ روانہ کی جا رہی ہیں اور جلد ہی غزہ میں فلسطینیوں تک پہنچائی جائیں گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved