لاہور ( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی2025ء کے براڈ کاسٹنگ تفصیلات کا اعلان کر دیا جو 19فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی۔یہ ٹورنامنٹ آٹھ ٹیموں کے درمیان 19دنوں پر محیط ہوگا، جس میں مجموعی طور پر 15میچز کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ 19فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔آئی سی سی نے دنیا بھر کے شائقین کے لیے براہ راست نشریات کے لیے مختلف براڈکاسٹرز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔براڈکاسٹنگ تفصیلات کے مطابق شائقین 80سے زائد ممالک میں ICC.tv پر میچز دیکھ سکیں گے جبکہ آئی سی سی میچ سینٹر کے ذریعے تمام 15 میچز کی مفت آڈیو کوریج دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ، شائقین icc-cricket.com پر لائیو بال بائی بال کمنٹری بھی سن سکیں گے۔ٹی وی اور ڈیجیٹل نشریات کی تفصیلا ت کے مطابق پاکستان میں پی ٹی وی اسپورٹس، ٹین اسپورٹس (اسٹریمنگ: مائیکو اور تماشا ایپ)، بھارت میں جیو اسٹار (اسٹریمنگ: جیو ہاٹ اسٹار، ٹی وی نشریات: اسٹار اور نیٹ ورک 18 چینلز)متحدہ عرب امارات میں کرک لائف میکس، کرک لائف میکس 2(اسٹریمنگ: اسٹارز پلے) ، برطانیہ میں اسکائی اسپورٹس کرکٹ، اسکائی اسپورٹس مین ایونٹ، اسکائی اسپورٹس ایکشن (ڈیجیٹل: اسکائی گو، نا، اسکائی اسپورٹس ایپ) ، امریکہ اور کینیڈا میں ولو ٹی وی (اسٹریمنگ: ولو بائے کرک بز ایپ، ہندی کوریج دستیاب) ، کیریبین میں ای ایس پی این کیریبین (اسٹریمنگ: ای ایس پی این پلے کیریبین ایپ) ، آسٹریلیا میں پرائم ویڈیو (ہندی کوریج بھی دستیاب) ، نیوزی لینڈ میں اسکائی اسپورٹ این زیڈ (ڈیجیٹل: نا اور اسکائی گو ایپ) ، جنوبی افریقہ اور سب صحارن افریقی ممالک میں سپر اسپورٹ اور سپر اسپورٹ ایپ ، بنگلہ دیش میں نگرک ٹی وی، ٹی اسپورٹس (ڈیجیٹل: ٹافی ایپ) ، افغانستان میں اے ٹی این ، سری لنکا میں مہاراجہ ٹی وی (ٹی وی 1) ، ڈیجیٹل: سیرساشامل ہیں جبکہ ریڈیو نشریات کی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہم 106.2ایف ایم ، بھارت میں آل انڈیا ریڈیو، برطانیہ میں بی بی سی ریڈیو 5اسپورٹس ایکسٹرا، متحدہ عرب امارات میں ٹاک 100.3ایف ایم، بگ 106.2، بنگلہ دیش میں ریڈیو شاہدین 92.4، ریڈیو بھومی 92.8، سری لنکا میں لکھندا ریڈیو، شائقین اس تاریخی ایونٹ کو مختلف پلیٹ فارمز پر براہ راست دیکھ اور سن سکیں گے، جبکہ آئی سی سی نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے جوش و خروش کو دنیا بھر میں پہنچایا جا سکے۔
