اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی اور پی آئی ایس پی کارکردگی بارے آگاہ کیا۔ ہفتہ کو نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق روبینہ خالد نے نائب وزیراعظم کو بی آئی ایس پی کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز بارے آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے بی آئی ایس پی کے اچھے کاموں کو سراہا اور انہیں مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
