لندن(این این آئی)یونان میں ہونے والے کشتی حادثے کے حوالے برطانوی اخبار نے افسوسناک انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو زبردستی جہاز کے نچلے حصے میں لایا گیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق پاکستانی خواتین اور بچوں کو کشتی کے سب سے نیچے والے حصے میں لا کر بند کر دیا گیا جبکہ دیگر ممالک کے لوگوں کو کشتی کے اوپر والے حصے پر جانے کی اجازت دی گئی تھی،یونانی کوسٹ گارڈ اپنے منفی کردار پر پردہ ڈال رہا ہے۔
اخبار نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں اور خاص طور پر بچوں اور خواتین کو صاف پانی تک نہیں دیاگیا تھا،یہی وجہ ہے کہ خواتین اور بچوں میں سے کوئی بھی بچ نہیں سکا،کشتی کی حالت بھی نہایت خراب تھی اور ڈوبنے سے پہلے ہی چھ افراد ہلاک ہو چکے تھے۔