پا کستان کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فخرزمان دس رنز بنا سکے ،بابر اعظم بھی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے 29رنز پر پویلین لوٹ گئے ،محمد رضوان 46اور سلمان علی آغا 45رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ،کیوی ٹیم نے 243 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کر لیا،،کیویز کی جانب سے ول اورورکے نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیااور مین آف دی میچ قرار پائے
