امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

27 ہزار سالمن مچھلیاں فرار، کمپنی کا فی مچھلی 45 ڈالر انعام کا اعلان

اوسلو(این این آئی)ناروے میں ایک سی فوڈ کمپنی جس کی 27 ہزار سالمن مچھلیاں ساحل پر واقع ایک فش فارم سے فرار ہوگئی تھیں، اب اس کمپنی نے فرار ہونے والی مچھلیوں کو پکڑ کر لانے والوں کو 45 ڈالر فی مچھلی دینے کی پیشکش کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ کمپنی دنیا میں فارم میں سالمن کی سب سے بڑی پیداواری کمپنی ہے اور اسکا نام ماوی ہے، کمپنی کے مطابق اتوار کی رات اسکی 105,000 سالمن مچھلیاں ناروے کے شہر ٹروم کے ایک فش فارم سے شمال مغربی ناروے کے سمندر میں داخل ہوگئیں۔کمپنی کا کہنا تھا کہ مچھلیوں کے فارم کو کھلے سمندر سے جدا کرنے والی باڑ کو علاقے میں طوفانی موسم کی وجہ سے نقصان پہچا تھا۔ کمپنی نے ناروے میں رجسٹرڈ فشنگ پروفیشنلز سے کہا کہ وہ ان مچھلیوں کو پکڑ کر ریسیپشن سینٹرز میں لائیں گے تو انھیں فی کس 45 ڈالرز دیئے جائیں گی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والی مچھلیاں علاقے کی جنگلی سالمن کیلیے خطرہ بن سکتی ہیں، کیونکہ یہ ایک ہی اسپننگ گرانڈ میں ہوں گی جس کی وجہ سے یہ انفیکشن (سمندری جوئیں)پھیلانے کا سبب بن سکتی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved