واشنگٹن(این این آئی )امریکی سائنٹیفک ایجنسی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموس فیرک ایڈمنسٹریشن نے ٹائی ٹینک کے ملبے کی طرف سفر کے دوران تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کی تباہی کے وقت کی خوفناک آڈیو جاری کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ادارے کی جانب سے جاری کردہ 20 سیکنڈ کی آڈیو میں کسی چیز کے پھٹنے کی آواز ہے اور پھر ایک شور سنائی دیتا ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کے دوران تباہ آبدوز ٹائٹن کی تباہی کے وقت کی آوازیں ہیں۔ اس ریکارڈنگ کو ایک مورڈ پیوسیو ایکوسٹک کے ذریعے حاصل کیا گیا جہاں سے تقریبا 900 میل دور اوشین گیٹ کی آبدوز پانی کے دبا میں پھنس گئی تھی۔ اس حوالے سے امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا اس کلپ سے پتا چلتا ہے کہ یہ ٹائٹن کے آبدوز کے پھٹنے کی آواز کے اخراج کے صوتی اخراج کا مجموعہ ہے۔
