واشنگٹن(این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی اداروں کی ڈاون سائزنگ کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئیہیں۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں اس حوالے سے صدارتی حکم نامے پر دستخط کے موقع پر صدر ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک بھی موجود تھے۔صدارتی حکم نامے کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں سے چار ملازمین کی فراغت پر ایک سے زائد ملازم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایگزیکٹو آرڈر میں امیگریشن، قانون کے نفاذ اور عوامی تحفظ کے اداروں کو اس سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔
