اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے کرکٹ میچ میں پاکستان کی فتح پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔جاری بیان میں وزیراعظم نے شاندار کھیل پیش کرنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔شہبازشریف نے کہاکہ محمد رضوان اور سلمان آغا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر سے قوم کے دل جیت لئے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل اس اہم جیت پر ٹیم کا مورال بلند ہو گا،امید ہے کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
