بیجنگ(این این آئی)چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ جنوری کے چائنا ویئر ہاوسنگ انڈیکس سے ظاہر ہواہے کہ اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کیدوران صارفی طلب میں بہتری کی وجہ سے چین میں وئیر ہاوسنگ کی طلب میں تیز ی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پوری صنعت کی بہتر ترقی کا رجحان برقرار ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں چین میں ویئر ہاوسنگ انڈیکس 52.5 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.9 فیصد پوائٹس زیادہ ہے اور گزشتہ تقریبا 10 ماہ میں ایک نئی بلند ی پر ہے۔ نیو آرڈرز انڈیکس، اختتامی انوینٹری انڈیکس، اوسط انوینٹری ٹرن اوور انڈیکس، اور کاروباری سرگرمی کی توقع کے انڈیکس میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔ ان میں نیو آرڈرز انڈیکس 51.9 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3.9 فیصد پوائٹس زیادہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وئیر ہاوسنگ کے کاروبار کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کاروباری سرگرمیاں فعال ہیں اور مجموعی طور پر صنعت کی بہتری کا رجحان جاری ہے۔ جنوری میں کاروباری سرگرمیوں کی توقع کا انڈیکس 51.9 فیصد رہا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 3.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے اور توسیع کی حد میں واپس آیا ہے۔اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں کام اور پیداوار کی بحالی کے ساتھ ساتھ یہ توقع کی جاتی ہے کہ ویئر ہاوسنگ کی صنعت کا آپریشن مستحکم انداز میں بہتری کی جانب بڑھیگا۔
