اسلام آباد(این این آئی)حکمران اتحاد نے بجٹ منظوری کے بعد عام انتخابات منعقد کرنے کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کر لیا ۔قومی اسمبلی آئینی مدت پر تحلیل کی جائے یا وقت سے قبل، حکمران اتحاد نے بجٹ منظوری کے بعد عام انتخابات منعقد کرنے کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف، مولان فضل الرحمان اور بلاول زرداری کی ملاقاتوں میں فیصلہ ہوا ہے کہ بجٹ سیشن اور عیدالاضحی کے بعد عام انتخابات کے حوالے سے حتمی مشاورت کا عمل شروع ہو جائے گا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکمران اتحاد میں آئینی مدت ختم ہوتے ہی الیکشن انعقاد پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے، تاہم قومی اسمبلی 12اگست کو تحلیل ہوگی یا چند روز پہلے اس حوالے سے تبادلہ خیال جاری ہے۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی قیادت بھی جلد نوا شریف سے مشاورت کرے گی جبکہ عارف علوی کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد کی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی۔