اسلام آباد(این این آئی)عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن میٹنگ میں ہم نے اپنی نہیں ملکی مسائل کی بات کی ہے،26ویں ترمیم میں عدلیہ کے حصے کوکم کردیاگیاہے،ملک میں عدل کانظام نہیں ہوگاتوسرمایہ کاری نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک کے مسائل کے حل کی بات کریں گے تواناختم ہوجائیگی، اپوزیشن میٹنگ میں ہم نے اپنی نہیں ملکی مسائل کی بات کی ہے، آئین،قانون اورمسائل کی بات آئیگی توہم اکٹھے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان میں عام انتخابات متنازع ہوئے ہیں،ایجنڈاطے کرناہے کہ ہم نے ملک کیلئے کرناکیاہے،ہم نے اپنااظہارکیاکہ یہ ہماری رائے ہے،یونٹی گورنمنٹ بنائیں،اس سے قبل ایجنڈاطے کرناہے،ہم نہیں کہہ رہے کہ کوئی آکربیٹھے فوج،عدلیہ،سیاستدان ہیں،اپوزیشن کوبھی شامل کرکے بیٹھیں۔انہوںنے کہاکہ مل بیٹھ کرملک کے مسائل کے حوالے سے ایجنڈا طے کیا جائے، فوج اورعدلیہ ملکی نظام میں حصہ دار ہے،26ویں ترمیم میں عدلیہ کے حصے کو کم کر دیا گیا ہے، ملک میں عدل کانظام نہیں ہوگا تو سرمایہ کاری نہیں ہوگی، یونٹی گورنمنٹ میں عہدوں کی بندربانٹ نہیں ہوگی، اس سے قبل ایجنڈا طے کیا جائے تو پھر20سے25لوگ اس کو نافذ کریں۔عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ایجنڈاطے کرنے کیلئے ٹیم صلاحیت پرچنی جائے، ایجنڈاکسی کانہیں ملک کابھاری ہوگا، جس کی نیت خراب ہوگی سامنے آجائیگی ،ملک کے ایسے حالات ہوں توپھرلازم ہوجاتاہے کہ مل بیٹھیں،اگربات نہیں کریں گے توپھرملک کیسے چلے گا، مجھے زندگی میں کوئی اشارہ نہیں آیانہ مجھے امیدہے کسی کے پاس کوئی بہترتجویزہے توسننے کوتیارہوں۔ شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ ن لیگ سے میرانہ کوئی اختلاف ہے نہ کوئی مفادہے، نوازشریف،راناثناء بتادیں میں نے کوئی مفادمانگاہو؟، میرااختلاف ایک بات پرہے،ووٹ کوعزت دو، ن لیگ ووٹ کوعزت دے۔
