امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بنگال ٹائیگرز نے 21ویں صدی کی سب سے بڑی فتح پا لی، افغانستان کو بدترین شکست کا سامنا

کراچی(این این آئی)بنگال ٹائیگرز نے21ویں صدی کی سب سے بڑی فتح پالی جبکہ واحد ٹیسٹ میں افغانستان کو546رنز سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔شیر بنگلہ اسٹیڈیم پر میزبان سائیڈ نے جمعے کو ہی 425رنز 4وکٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئرڈ کر دی تھی،افغانستان کو 662رنز کا ہدف دینے سے ہی ٹائیگرز کی جیت کا امکان روشن ہوگیا تھا۔

گزشتہ روز پہلی ہی گیند پر ابراہیم زدران کی وکٹ گنوانے والی افغان ٹیم نے کھیل ختم ہونے تک2وکٹ پر 45رنز بنا لئے، چوتھی صبح مہمان سائیڈ نے مزاحمت کی بھرپور کوشش کی مگر میزبان بولرز کے سامنے اس کی ایک نہ چلی، کھیل کو اختتام کے قریب دیکھنے کی وجہ سے ابتدائی سیشن میں توسیع کی گئی۔آخری بیٹر ظاہر خان، تسکین کے بائونسر پر ریٹائر ہرٹ ہوئے،اس طرح افغان ٹیم کی دوسری باری 115رنز پر تمام ہوگئی،

رحمت شاہ نے سب سے زیادہ 30رنز بنائے، تسکین نے 4 اور شرف الاسلام نے 3وکٹیں لیں۔اس طرح بنگلہ دیش کو546رنز سے فتح حاصل ہوئی ،یہ 21ویں صدی اور ٹیسٹ تاریخ میں تقریباً90برس کے دوران سب سے بڑی فتح ہے، اس سے قبل آسٹریلیا نے 1934میں انگلینڈ کو562رنز سے ہرایا تھا،یہ بنگلہ دیش کا اپنی آخری بڑی فتح سے تقریباً دگنا مارجن ہے، اس سے قبل ٹیم نے زمبابوے کو چٹاگانگ میں2005میں 226رنز سے مات دی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved