امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

برازیل میں تباہ کن سمندری طوفان سے 11 افراد ہلاک، 20 لاپتہ

ریوڈی جنیرو(این این آئی)جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔ اس غیر ملکی طوفان سے 11 افراد ہلاک اور 20 لاپتہ ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاستی حکومت نے بیان میں کہا کہ طوفان کی وجہ سے شدید بارش ہوئی۔ ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں 20 لوگوں کی تلاش میں پرواز کر رہے ہیں۔ 8 ہزار سے زیادہ افراد کی آبادی والا قصبہ کارا طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

ریاست کے گورنر ایڈورڈو لیائٹ نے کہا کہ ہمیں قصبہ کارا کی صورت حال پر بہت تشویش ہے۔ ضروری ہے کہ ہم ایک منظم طریقے سے متاثرہ علاقوں میں ان لوگوں کی شناخت کر سکیں جنہیں فوری طور پر مدد کی ضرورت ہے۔متاثرہ علاقوں کے بہت سے رہائشیوں نے اپنے شہروں میں کھیلوں کی سہولیات میں پناہ لی ہے۔ حکام نے کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکان کا انتباہ بھی جاری کردیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ حکام نے گزشتہ دو دنوں میں 24 سو ریسکیو آپریشنز کیے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved