امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سعودی عرب ، وزارت افرادی قوت نے ویج پروٹیکشن رولز میں ترمیم کر دی

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی نے ویج پروٹیکشن رولز میں ترمیم کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق وزارت نے مددپلیٹ فارم پر ویج پروٹیکشن فائل اپ لوڈ کرنے کی مدت کو 60 دن سے کم کرکے 30 کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم مارچ 2025 سے ہوگا۔اس سے قبل ادارے دوماہ کی مدت کے دوران فائلز اپ لوڈ کر سکتے تھے، تاہم ویج ایگریمنٹ اور پیمنٹ ٹائم لائنز کی درستگی اور تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے اب انہیں ایک ماہ کے اندر فائلز جمع کرانا ہوں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے رولز میں تبدیلی ایک جائزے کے بعد کی جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ 91 فیصد ادارے پہلے ہی 30 دن کے اندر ویج پروٹیکشن فائلیں اپ لوڈ کرتے ہیں۔اس کا مقصد تعمیل کو بڑھانا، بروقت اجرت کی ادائیگیوں کو یقینی بنانا اور کام کے ماحول میں اعتماد کو مستحکم کرنا ہے۔بیان میں اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ ویج فائلیں وقت پر اپ لوڈ کریں، پروگرام کی ضروریات کو پورا کرنے، لیبر مارکیٹ کی سپورٹ اور کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پے رول منیجمنٹ سسٹم کی تفصیلات کا جائزہ لیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved