امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

قطر نے غزہ کی مدد کے لیے ایک فضائی پل کا آغاز کردیا

دوحہ (این این آئی )قطر نے غزہ کی مدد کے لیے ایک فضائی پل کا آغاز کردیا،قطر کی ریاست نے اردن میں شاہ عبداللہ دوم فوجی اڈے سے غزہ کی پٹی میں خان یونس گورنری میں القرارہ تک ایک فضائی پل کا آغاز کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق اس پل کا مقصد پٹی کے باشندوں کی فوری انسانی اور طبی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ ادویات اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے زمینی پل پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز سے لے کر اب تک قطر امداد کے 65 ٹرک اردن کی سرحد کے پار لایا ہے۔اس زمینی پل کے تسلسل میں آج ہم اس آپریشن کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ خان یونس کے شمال میں اہم طبی امداد لے جانے والی دو ہیلی کاپٹر پروازیں کر رہے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ یہ امداد قطر فنڈ برائے ترقی، قطر چیریٹی اور قطر ریڈ کریسنٹ کے درمیان مشترکہ تعاون کے فریم ورک میں آتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قطر کی ریاست نے 20 ہزار خیمے فراہم کیے ہیں جو قطر سے ایک زمینی پل کے ذریعے مملکت اردن کو بھیجے گئے تھے۔ہم اردن کے ہاشمی خیراتی ادارے کے تعاون سے انہیں شمالی غزہ کی پٹی کے بھائیوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved