امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کیلئے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی تزئین و ارائش کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا

راولپنڈی(این این آئی)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کیلئے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا جبکہ 10 ہزار سے زائد نئی کرسیاں نصب کی گئی ہیں،20 ہاسپٹلیٹی باکسز بنائے گئے ہیں،دو نئی ڈیجیٹل سکرینز بھی لگائی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرسیوں پر نمبرز لگانے اور صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے ،گرائونڈ میں سپرے کیا گیا ہے تاکہ مچھروں سے بچا جا سکے۔ انٹرنیشنل ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ،چھوٹا موٹا مرمت کا کام رواں ہفتے مکمل کر لیا جائیگا۔ یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سلسلہ میں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تین میچز کھیلے جائیں گے ،24 فروری کو بنگلہ دیش کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے، 25 فروری کو اسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے اور 27 فروری کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved