امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعظم کایونان میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر کل یوم سوگ کا اعلان

لاہور( این این آئی)وزیراعظم  شہبازشریف نے یونان میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر  پیر کے روز یوم سوگ کا اعلان کردیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لئے چار رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ۔

پیر کے روز یوم سوگ کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور جاں بحق ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی ۔وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کے لئے چار رکنی اعلی سطح کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے ۔نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل احسان صادق کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (افریقہ)جاوید احمد عمرانی ،آزادجموں وکشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیراحمد اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری (ایف آئی اے)فیصل نصیر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

کمیٹی یونان میں کشتی ڈوبنے کے تمام حقائق جمع کرے گی،انسانی سمگلنگ کے پہلو ئوںکی تحقیق ہوگی اور ذمہ داروں کا تعین کیاجائے گا ،عالمی سطح پر اس مسئلے کے حل کے لئے تعاون اور اشتراک عمل کی تجاویز دی جائیں گی ۔ فوری، درمیانی اور طویل المدتی قانون سازی کا جائزہ لیاجائے گا ،ایسے واقعات کا سبب بننے والے افراد، کمپنیوں اور ایجنٹوں کو سخت ترین سزائیں دینے کے لئے قانون سازی ہوگی ،کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی ،کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved