امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جاپان کے نیویگیشن سیٹلائٹ کی کامیابی سے خلا میں روانگی

ٹوکیو(این این آئی )جاپان کی خلائی ایجنسی نے نیویگیشن سیٹلائٹ کو ایچ تھری راکٹ کے ذریعے کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے، جس کا مقصد ملک کے لئے زیادہ درست پوزیشننگ کا ایک خودمختار نظام تیار کرنا ہے۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی کے مطابق ایچ تھری راکٹ کو جاپان کے جنوب مغربی جزیرے پر واقع تانیگاشیما سپیس سینٹر سے لانچ کیا گیا۔لانچنگ کا عمل مکمل طور پر منصوبے کے مطابق ہوا اور اڑان کے 29 منٹ بعد سیٹلائٹ کامیابی سے راکٹ سے علیحدہ ہو گیا۔جاپان کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایجنسی کے مطابق جاپان دو مزید نیویگیشن سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے بعد مارچ 2026 تک جاپان کا نیویگیشن سسٹم7سیٹلائٹس پر مشتمل ہوگا۔ اس سے جاپان کو زیادہ درست گلوبل پوزیشننگ سروس فراہم کرنے میں مدد ملے گی، اور وہ غیر ملکی نظام پر انحصار کیے بغیر کام کر سکے گا۔جاپان کا طویل المدتی منصوبہ 2030 کی دہائی کے اواخر تک 11 سیٹلائٹس پر مشتمل نیویگیشن نیٹ ورک بنانے کا ہے، جو اسے مزید خود مختار اور جدید بنائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved