کراچی (این این آئی)اداکارہ کبری خان اور اداکار گوہر رشید کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔انسٹاگرام پر اداکار گوہر رشید نے شادی سے قبل منعقدہ میوزیکل نائٹ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکار نے ساتھی اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نادر نواز کا خاص شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی اور کبری خان کی شادی کے سلسلے میں پہلی ڈھولکی کا اہتمام کیا۔انسٹاگرام پر شیئر پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس فنکار جوڑی کی پہلی ڈھولکی میں شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور خوب ہلا گلا کیا۔اس سے قبل اداکار خاقان شاہنواز نے بھی اس تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور پوست کے کیپشن میں لکھا کہ ڈھولکی بجانے کا ٹائم ہے۔ان مختلف انسٹاگرام پوسٹس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فنکار جوڑی کی شادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا ہے۔
