امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

احسن اقبال کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات ،دلچسپی کے باہمی امورپر گفتگو

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نومنتخب رکن کونسل سابق وزیر مذہبی امور پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دلچسپی کے باہمی امور پر گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلامی نظریاتی کونسل کی اہمیت اور ضرورت کو سراہتے ہوئے کہاکہ کونسل سے ان کا بہت دیرینہ تعلق ہے ان کی والدہ آپا نثار فاطمہ کونسل کی دو مرتبہ رکن رہ چکی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ کونسل کو ترقی کی راہ میں بہت آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے حال ہی میں آکسفورڈ یونین میں ہونے والے تاریخی مکالمے لبرل جمہوریت کی گلوبل ساؤتھ میں ناکامی میں احسن اقبال کو شرکت اور شاندار فتح حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ چیئرمین کونسل نے آئندہ منعقدہ کونسل کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر احسن اقبال کو خصوصی دعوت دی۔اس موقع پر چیئرمین نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو کونسل کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved