امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی سی سی نے ڈیوڈ بون ، رچرڈالنگورتھ اور مائیکل گف کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز مقرر کردیا

لاہور(این این آئی) آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں میزبان پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والی سہ فریقی سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی جہاں نئے اپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل بینک اسٹیڈیم انٹرنیشنل کرکٹ کو خوش آمید کہنے کے لیے تیار ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن انگلینڈ کے مائیکل گف اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر پاکستان کے فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر رچرڈ النگورتھ تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ راشد ریاض چوتھے امپائر ہوں گے۔قذافی اسٹیڈیم 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ کی میزبانی بھی کرے گا جہاں رچرڈ النگورتھ اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائزر جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر ہوں گے۔ آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے رکن آصف یعقوب چوتھے امپائر ہوں گے۔لیگ کا آخری میچ اور سہ فریقی سیریز کا فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کراچی میں ہونے والے میچ میں آصف یعقوب اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ رچرڈ النگورتھ اور فیصل خان آزادی بالترتیب تھرڈ اور چوتھے امپائر ہوں گے۔جمعہ 14 فروری کو ہونے والے فائنل میں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا رچرڈ النگورتھ کے ساتھ آن فیلڈ امپائرہونگے جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر ہوں گے۔ آصف یعقوب فائنل میں چوتھے امپائر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved