امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خوشی کا تعلق پیسوں سے نہیں ،انسان کی حکمت، نظریے اور ذہنی کیفیت پر منحصر ہے ،نادیہ خان

کراچی (این این آئی) اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ خوشی کا تعلق پیسوں سے نہیں بلکہ انسان کی حکمت، نظریے اور ذہنی کیفیت پر منحصر ہے ،شادی شدہ افراد بچے پیدا کرنے سے قبل کمائی میں اضافہ کریں تاکہ جب اولاد گھر میں آئے تو اس کی تمام ضرورتیں پوری ہو سکیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ خوشی کا تعلق پیسوں سے نہیں بلکہ انسان کی حکمت، نظریے اور ذہنی کیفیت پر منحصر ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں کو اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں ہی اچھا وقت گزار کر خوشی مل جاتی ہے لیکن کچھ لوگ چھٹیاں منانے بیرون ملک کہیں خوبصورت مقام پر بھی چلے جائیں تو وہاں جا کر بھی آپس میں لڑ رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں ایک عورت کا سمجھدار ہونا بھی بہت ضروری ہے، عورت گھر میں سمجھداری سے گھر کے سکون کا خیال رکھے گی اور اپنے بچوں کو یہ سکھائے گی کہ خوشی، صحت اور فیملی کی زندگی میں کتنی اہمیت ہے تو گھر کا ماحول پرسکون رہے گا۔نادیہ خان نے کہا کہ اگر مالی حالات کی بات کریں تو جتنی مہنگائی ہے تو کسی ایک انسان کی کمائی آج کل گھر کو چلانا بہت مشکل کام ہے اس لیے مردوں کو اپنی فیملی بڑھانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی کمائی میں اضافہ کرنے کا سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات ہم سب مانتے ہیں کہ جو بچہ دنیا میں آتا ہے وہ اپنا نصیب لے کر آتا ہے لیکن پھر انسان کو یہ بھی تو سوچنا چاہیے کہ دنیا میں اتنے بچے بھوک و افلاس میں زندگی گزارنے پر مجبور کیوں ہیں؟۔اداکارہ نے کہا کہ اس لئے بچے پیدا کرنے سے قبل کچھ پیسے جمع کرنے چاہئیں اور اپنی کمائی میں اضافہ کرنا چاہئے تاکہ جب اولاد گھر میں آئے تو اس کی تمام ضرورتیں پوری ہو سکیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved