امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شاہد آفریدی داماد شاہین اور بیٹیوں کے ہمراہ کراچی کی فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئے

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اپنے داماد شاہین ا?فریدی اور بیٹیوں کے ہمراہ کراچی کے معروف ریسٹورنٹ پہنچ گئے۔ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مداحوں کے دلوں میں مقام رکھنے والے معروف جارح مزاج بیٹر شاہد آفریدی قومی ٹیم کے موجودہ پیسر اور اپنے داماد شاہین آفریدی کو لے کر رات کا کا کھانا کھانے کراچی کے معروف ریسٹورنٹ پہنچے، انھیں اہلخانہ کے ہمراہ دیکھ کر عوام کو خوشگوار حیرت ہوئی۔لیفٹ آرم پیسر اور سابق جارح مزاج بلے باز کو اپنے درمیان دیکھ کر عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جو ان کے ساتھ وقتاً فوقتاً سیلفیاں بنواتی رہی۔اہلخانہ کے ہمراہ کراچی میں کھانے پینے کے مقام پر اس طرح جانے کی ویڈیو شاہد آفریدی نے خود اپنے یو ٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہے، شاہین شاہ کے مطابق وہ پہلی مرتبہ کراچی میں ایسے عوامی مقام پر آئے ہیں۔قومی پیسر کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں جبکہ انھوں نے کراچی کے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہاں کے لوگ مصالحے دار کھانوں سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ عام طور پر شاہین دنبہ کھاتا ہے لیکن آج ہم نے اسے کراچی کا ‘بن کباب’ کھلایا ہے، ان کے سسر کا کہنا تھا کہ کراچی کراچی ہے،شاہد آفریدی نے کہا کہ عوامی مقام پر اس طرح کبھی لوگوں کے درمیان بھی آنا چاہیے، تمام سلیبریٹریز کو اس طرح عوام کے درمیان جانا چاہیے، پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved