امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

روہت شرما نے سنیل گواسکر کے خلاف شکایت درج کروادی

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے تنقید کا نشانہ بنانے پر سابق کرکٹر سنیل گواسکر کے خلاف بی سی سی آئی میں شکایت درج کروادی۔ بھارتی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا مایوس کن رہا اور بارڈر گواسکر ٹرافی روہت کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی کیونکہ وہ بیٹنگ میں بھی بری طرح ناکام رہے اور ان کو سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ تنقید کرنے والوں میں کمنٹیٹر سنیل گواسکر بھی شامل تھے۔تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ روہت شرما نے گواسکر کے خلاف کرکٹ کی سپریم گورننگ باڈی، بی سی سی آئی کے پاس باضابطہ شکایت درج کروادی ہے۔واضح رہے کہ روہت شرما بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران اپنے تین ٹیسٹ میچوں میں چھ کی معمولی اوسط سے صرف 31 رنز بناسکے تھے۔سنیل گواسکر نے روہت کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگایا اور وہ ان کے سڈنی ٹیسٹ سے باہر بیٹھنے کے انتخاب سے بھی خوش نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ روہت شرما کو کپتانی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اور دوسروں کو قیادت کرنے کا موقع دینا چاہیے۔روہت شرما نے تنقید کرنے پر شکایت کرنے کے لیے بی سی سی آئی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا، روہت شرما نے کہا کہ اس انداز میں تنقید کرنا ضروری نہیں ہے اسی لیے انہوں نے بی سی سی آئی سے رابطہ کیا۔واضح رہے کہ روہت شرما فارم بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ رانجی ٹرافی کھیل رہے ہیں لیکن وہاں بھی وہ دونوں اننگز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved