جمیکا(این این آئی)ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 30 جنوری کو وارنر پارک، باسیٹری، سینٹ کٹس کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو مہمان بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔بنگلہ دیش کی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز مکمل ہوچکی ہے جس میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم کو 1ـ2 سے شکست دی تھی جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جو میزبان ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم نے جیت لیا تھا۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو ہیلی میتھیوز لیڈ کر یں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی سیریز کے تینون میچز وارنر پارک، باسیٹری، سینٹ کٹس کے مقام پر ہی کھیلے جائیں گے۔
