امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ٹرمپ نے نابالغوں کے تبدیلی جنس کے آپریشن کی حکومتی اجازت اور تعاون کو ختم کردیا

واشنگٹن (این این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز اور جنس کی تبدیلی سے متعلق اپنے انتخابی وعدوں پر تیزی سے عمل کرنا شروع کردیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 سے سال کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کے جنس کی تبدیلی کے آپریشن کروانے یا بلوغت کو روکنے کے لیے ہارمون تھراپی سے متعلق حکم نامے پر دستخط کردیئے۔وائٹ ہاوس انتظامیہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں اس طبی طریقہ کار کے لیے نابالغوں کو حاصل وفاقی مدد اور تعاون کو ختم کیا جا رہا ہے۔اس بل کے مطابق حکومت کسی نابالغ بچے کی ایک جنس سے دوسری جنس میں نام نہاد ‘منتقلی’ کے لیے فنڈ، کفالت، فروغ، مدد یا حمایت نہیں کرے گی اور ان تمام قوانین کو سختی سے نافذ کرے گی جو ممنوع ہیں۔حکم نامہ میں صحت اور انسانی خدمات کے سکریٹری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نابالغوں کے لیے صنف کی تصدیق کرنے والی دیکھ بھال کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے تمام مناسب اقدامات کریں۔اس حکم نامے میں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ امریکی محکمہ صحت صنف کی تصدیق کرنے والی دیکھ بھال اور مریض کی رازداری سے متعلق اپنی رہنمائی واپس لے لیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج سے ٹرانس جینڈر سپاہیوں کو نکالنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔اس وقت امریکی فوج میں 15 ہزار کے قریب ٹرانس جینڈرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved