امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی

راولپنڈی (این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو درکار فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی۔بدھ کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کردی۔مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔وزیراعلی پنجاب کو خصالحہ خورد راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس آمد پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ اور ٹھلیاں کے مقام پر پانچ 5چینج تعمیر ہوں گے، راولپنڈی رنگ روڈ پر ریلوے پل اور 5اوورپاسز بنائے جائیں گے اور 21سب وے ہوں گے۔مریم نواز نے کہا کہ 38کلومیٹر سے زائد طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا ،اس منصوبے کی تکمیل سے معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے لاکھوں شہریوں کو سفر میں آسانی ملے گی، منصوبے کی تکمیل کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved