امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایف بی آر کا ملک بھر میں کاروباری شعبے کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(این این آئی)ایف بی آر نے ملک بھر میں کاروباری شعبے کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیلز ٹیکس رولز 2006میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سمیت ہر قسم کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور پوائنٹ آف سیل پر ٹرانزیکشنز کی سی سی ٹی وی نگرانی بھی ہوگی۔ایف بی آر کے مطابق تمام کاروباروں کو ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم سے منسک کیا جائے گا اور ای انوائسنگ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر ایف بی آر کے سسٹم سے منسلک کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے رجسٹرڈ شدہ پوائنٹ آف سیل پر بھی قوانین کا اطلاق ہوگا۔آؤٹ لیٹ، پوائنٹ آف سیل اور الیکٹرانک انوائسنگ مشین کی معلومات دینا لازمی ہوگا جبکہ الیکٹرانک انوائس مشین انوائس ڈیٹا جنریٹ، ریکارڈ اور اسٹور کرے گی اور محفوظ شدہ انوائس ڈیٹا ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کو بھجوایا جائے گا۔ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر کے منفرد انوائس نمبر کے ساتھ کیو آر کوڈ جنریٹ کیا جائے گا، پوائنٹ آف سیل کا یومیہ، ہفتہ وار اور ماہانہ ڈیٹا مرتب کیا جائے گا، ریکارڈ میں کسی بھی تبدیلی، ترمیم یا منسوخی کی مانیٹرنگ کی جائے گی، فراڈ یا گڑ بڑ کی صورت میں الیکٹرانک انوائس سافٹ ویئر ایف بی آر کو الرٹ جاری کرے گا۔ایف بی آر سسٹم سے منسلک کاروبار ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی سہولت کو بھی لنک کرے گا۔الیکٹرانک سیلز انوائسز کے اجرا اور لائسنس کا طریقہ کار بھی وضع کر دیا گیا، ان ٹرانزیکشنز کا ایک ماہ تک ریکارڈ محفوظ کرنا ضروری ہوگا اور یہ معلومات طلب کرنے پر متعلقہ ٹیکس کمشنر کو فراہم کرنا ہوں گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved