امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مجھے امیر بنادو، حرا مانی کی رجب بٹ سے درخواست

کراچی (این این آئی)اداکارہ حرا مانی نے ٹک ٹاکر ویوٹیوبر رج بٹ سے امیر بنانے کی درخواست کردی۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ و ماڈل حرامانی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ معروف یوٹیوبر رجب بٹ سے خود کو امیر بنانے کی درخواست کرتی نظر آ رہی ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں اداکار و یوٹیوبر رجب بٹ اور اداکارہ حرامانی نے ایک ساتھ ایک ویڈیو سونگ میں کام کیا ہے۔اس پراجیکٹ کا پوسٹر بھی دونوں فنکاروں کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر شیئر کیا جا چکا ہے۔انسٹا گرام پر 8.3ملین فالوورز رکھنے والی حرامانی رجب بٹ کے ہمراہ اس پروجیکٹ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔پراجیکٹ پر کام کے دوران رجب بٹ نے حرامانی کو یوٹیوب چینل بنانے کا مشورہ دیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ آپ ہی میرا یوٹیوب چینل بنا کر دیں گے، ساتھ میں اداکارہ نے کہا مجھے امیر بنا دو۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجب بٹ حرامانی کے اس مطالبے پر حیران نظر آ رہے ہیں۔ بعد ازاں رجب بٹ حرامانی سے وعدہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ ناصرف اداکارہ کو یوٹیوب چینل بنا کر دیں گے بلکہ ساتھ میں انہیں 5لاکھ فالوورز بھی بطور تحفہ دیں گے۔ویڈیو میں یوٹیوبر نے دعوی کیا مجھے روزانہ 40لاکھ صارفین دیکھتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved