اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس”پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنے بھائی الیگزینڈر لوکاشینکو کو صدارتی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان اوربیلاروس کے مضبوط تعلقات کے لئے اپنے مشترکہ وڑن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
