بیجنگ (این این آئی)جشن بہار کے موقع پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی و ریاستی رہنماں نے ریٹائر ہونے والے بزرگ عہدیداروں سے ملاقات کی، جن میں ہو جن تھا، چو رونگ جی سمیت دیگر سابق عہدیدار شامل تھے۔اس موقع پر ان بزرگ عہدیداروں کو جشن بہار کی دلی مبارکباد دی گئی اور ایک خوشگوار، صحت مند نئے سال کی نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔
