امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈی چوک میں پٹرول بموں کیلئے بنی ہے،عرفان صدیقی

اسلام آباد(این این آئی)ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈی چوک میں پٹرول بموں کیلئے بنی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ تیسری نشست کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے7ورکنگ ڈے پر اتفاق کیا تھا، بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مذاکرات کوختم کردیا۔انہوں نے کہا کہ سپیکرنے اعلامیے کی روشنی میں میٹنگ بلائی ہے، ہم سپیکرکی رائے کا احترام کرتے ہوئے میٹنگ میں جائیں گے، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا روزانہ نیا موقف ہوتا ہے۔ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے کہاکہ کبھی کہتے ہیں ٹی او آرزبتا دیں، حامد رضا نے ایبسولیٹلی ناٹ کہہ دیا ہے،مذاکرات میں ڈائیلاگ کے ذریعے چیزیں طے کی جاتی ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کمیٹی والے مذاکرات میں کچھ اورباہرآکرکچھ اورکہتے ہیں ،انہوں نے مذاکرات کوسرکس بنا دیا ہے، اگریہ میٹنگ میں آئیں گے تو تیارکیا ہوا جواب دیں گے، پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈی چوک میں پٹرول بموں کیلئے بنی ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی میں فیصلہ سازی کے عمل کا فقدان ہے، پی ٹی آئی نے جوپریس کانفرنس میں بتایا وہ میٹنگ میں نہیں کہا، ہوسکتا ہے کہ ہمارا جواب پی ٹی آئی کی خواہشات کے مطابق ہو، یہ فرسٹریشن کا شکارہیں۔ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے کہا کہ اب یہ سوچ رہے ہیں، اپوزیشن کوساتھ ملا کرڈی چوک آباد کریں گے،یہ اپنے مفاد کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں، اگریہ امن وامان کا مسئلہ پیدا کریں گے تونمٹا جائیگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved