امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعلی پنجاب صرف منصوبوں کا افتتاح نہیں بلکہ عمل بھی کرتی ہیں’عظمی بخاری

لاہور( این این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں خدمت کی سیاست ہو رہی ہے، صوبے میں ترقی دیکھ کر سیاسی مخالفین خوفزدہ ہیں۔ایک طرف خدمت کی اور دوسری طرف انتشار کی سیاست ہو رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پانڈ کی کرپشن پر سزا ہوئی،ان کے مقبول ہونے کے دعوے عوام نے رد کر دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، دوسرے صوبوں کے لوگ بھی مریم نواز کے کاموں کے معترف ہیں، پنجاب میں عملی اقدامات ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ فساد گروپ نے بچوں کی برین واشنگ کی، فتنہ پارٹی نے کسان کارڈ کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کیا ہے، مریم نواز صرف منصوبوں کا افتتاح نہیں کرتیں بلکہ عمل بھی کرتی ہیں، اتنے منصوبے پاکستان کی تاریخ میں کسی نے شروع نہیں کئے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے کسانوں کیلئے زراعت دوست پالیسیوں کا اجرا کیا ہے، کسان کارڈ سے پنجاب کے کاشتکاروں نے 50 فیصد یوریا استعمال کی اور 150 ارب روپے سے زائد زرعی مصنوعات خریدیں، پنجاب میں گندم کی بوائی کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان نگہبان پیکیج کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے، تمام مستحق خاندانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کے تحت ریلیف فراہم کیا جائے گا، مریم نواز عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پوری محنت اور لگن سے کام کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہونہار سکالر شپ کے بعد طلبا وطالبات کو ایک لاکھ سکوٹیز مہیا کی جائیں گی، مریم نواز بہت جلد طلبہ کو میرٹ پر جدید لیپ ٹاپس بھی دیں گی۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پانڈ کی کرپشن پر سزا ہوئی، عمران خان کے مقبول ہونے کے دعوے عوام نے رد کر دیئے، عوام پی ٹی آئی والوں کے مکروہ چہرے پہچان چکے ہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا کو اپنے صوبے کے عوام کا کچھ خیال نہیں ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved