بیجنگ(این این آئی)چین کے صدر شی جن پنگ نے ناردرن تھیٹر کے دورہ کے موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے دیگر مقامات پر فوجی اہلکاروں کے فرائض کی انجام دہی کا معائنہ کیا ، ان کے کام کو سراہا ۔چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے پارٹی سینٹرل کمیٹی اور سینٹرل ملٹری کمیشن کی جانب سے پیپلز لبریشن آرمی کے تمام کمانڈرز ، مسلح پولیس فورس کے افسران اور سپاہیوں اور فوج کے سویلین اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
