امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یوسف رضا گیلانی کا مالیاتی پالیسیوں کی بہتر نگرانی و استعداد کار بڑھانے کے سلسلے میں مضبوط فریم ورک بنانے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مالیاتی پالیسیوں کی بہتر نگرانی اور استعداد کار بڑھانے کے سلسلے میں مضبوط فریم ورک بنانے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا ہے ۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں یورپی یونین کے وفد نے آسٹریا اور آئرلینڈ کی پارلیمنٹ اور پارلیمانی بجٹ آفسز کے دورے سے قبل پاکستان کے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ یہ دورہ پاکستان میں پارلیمانی ترقی کیلئے مختص 15ملین یورو کے یورپی یونین کے فنڈزکے منصوبے کا حصہ ہے ۔23اراکین پر مشتمل اس اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کرینگے ۔ اعلیٰ سطحی وفد میں صوبائی اسمبلیوں کے سپیکر، تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمانی سیکرٹریٹ کے سینئر افسران شامل ہوں گے۔ استقبالیہ کی میزبانی پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے کی اور اس منصوبے کے ذریعے پاکستان کی پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے یورپی یونین کے عزم کو اجاگر کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین سفیر نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے میں ایک ثابت قدم شراکت دار رہا ہے، یہ دورہ پاکستانی اراکین پارلیمنٹ کو آسٹریا اور آئرلینڈ کے پی بی اوکے قیام کے کامیاب تجربوں سے سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔یہ دورہ پاکستان کی قانون سازی کی استعداد کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان پائیدار اور قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جو جمہوری طرز حکمرانی کو فروغ دینے اور مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کو اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا اور آئرلینڈ میں نافذ کیے گئے کامیاب پارلیمانی بجٹ آفس (پی بی او)ماڈلز سے سیکھ کر، ہمارا مقصد پاکستان میں ایک ایسا فریم ورک قائم کرنا ہے جو شفافیت، احتساب اور مالی ذمہ داری کو فروغ دے گا۔انہوں نے آئرلینڈ اور آسٹریا کی پارلیمانوں اور ان کی قیادت کو ان کے انمول تعاون اور حمایت پر دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے اور ذمہ دارانہ طرز حکمرانی کو بڑھانے کیلئے عملی معلومات اور بہترین طریقہ کار فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا، اس دورے میں آسٹریا اور آئرش پی بی اوز کے آپریشنل ماڈلز کا مشاہدہ کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ پاکستان میں آسٹریا کی سفیر اینڈریا وک نے کہا کہ پی بی اوزکے قیام سے احتساب اور شفافیت کو تقویت ملتی ہے۔ ہمیں پاکستان کے وفد کی میزبانی کرنے اور ایک خودمختار بجٹ آفس بنانے میں آسٹریا کے سفر کو شیئر کرنے پر خوشی ہے۔پاکستان میں آئرلینڈ کے نائب سفیر ڈیکلن جانسٹن نے کہا کہ کسی بھی پارلیمنٹ کو اپنے مینڈیٹ کو پورا کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اچھی طرح سے باخبر اور معیاری آزادانہ تجزیہ بہت ضروری ہے۔ آئرلینڈ کا پارلیمانی بجٹ آفس2017میں قائم کیا گیا تھا اور ہمارے اراکین پارلیمنٹ کو آزاد اور غیر جانبدارانہ معلومات، تجزیہ اور معاونت فراہم کرتا ہے کیونکہ وہ آج کے اہم معاشی سوالات اور مسائل کو حل کرتے ہیں۔ہم پاکستانی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کا موقع پا کر بہت پرجوش ہیں، کیونکہ وہ اسی طرح اپنے حلقوں کے لیے اعلیٰ معیار اور موثر اقتصادی قانون سازی اور پالیسی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ دورہ شرکا کو پاکستان میں پی بی او کے قیام کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کرنے کے قابل بھی بنائے گا اور اس دورے میں آسٹریا اور آئرلینڈ کے بہترین طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved