کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہاہے کہ بیٹے کی شادی کے بعد گھر کی رونق بڑھ گئی ہے۔یوٹیوب پر نیا وی لاگ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بہو کے آنے کے بعد گھر میں آنیوالی تبدیلی کے بارے میں بات کی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ میرے بہو نے اس گھر میں آ کر گھر کی رونق بڑھا دی ہے، چھوٹی سی گڑیا سارا دن گھر میں اِدھر سے ادھر گھومتی پھرتی رہتی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ بہو میرے پاس بھی بیٹھتی ہے اور ایسا اس وجہ سے ہے کہ ہم نے اسے محبت دی تو وہ محبت کا جواب محبت سے دیتی ہے جو کہ بہت بڑی بات ہوتی ہے کہ کوئی آپ کی محبت کا جواب محبت سے ہی دے۔انہوں نے کہا کہ اگر انسان کو اپنی محبت کا جواب محبت سے نہ ملے تو پھر دل خراب ہو جاتا ہے لیکن میری بہو ہماری محبت کا جواب محبت سے دے رہی ہے جو کہ اچھی بات ہے۔اسما عباس نے کہا کہ مجھے بہو کے آنے کے بعد بھی گھر میں کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہو رہی کہ کوئی نیا انسان گھر میں آیا ہے بلکہ مجھے تو ایسا لگ رہا کہ مجھے اپنی بیٹی زارا کی طرح کی ایک اور بیٹی باتیں کرنے کیلئے مل گئی ہے۔
