کراچی (این این آئی) اداکارہ صبا قمر نے نامناسب فوٹو شوٹ پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔انسٹاگرام پر صبا قمر کے نجی میگزین کیلئے کروائے گئے نامناسب شوٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان کر دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے صبا قمر زمان نے پریشان مداحوں کو سوشل میڈیا پر متحریک نہ رہنے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا کہ صحت یاب اور ریچارج ہونے کے لیے انتہائی ضروری قدم اٹھا رہی ہوں۔انہوں نے طویل انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میرے پیارے مداح جو میرے بارے میں فکر مند ہیں، میں آپ کی تمام تر محبتوں کی شکریہ گزار ہوں، میں جانتی ہوں کہ میں نے حال ہی میں زیادہ پوسٹ شیئر نہیں کی اور نہ ہی اسٹوریز شیئر کر رہی ہوں، آپ نے یہ نوٹ کیا جس کی میں تعریف کرتی ہوں۔
