اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ژوب میں 6خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔جمعرات کو جاری بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے،انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کیلئے متحرک ہیں۔
