امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی ٹی آئی ہی موجودہ حکومت کی ضامن ، ہر جگہ (ن) لیگ کا ساتھ دیا، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹرفیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ہی موجودہ حکومت کی ضامن ہے، پی ٹی آئی نے ہر جگہ مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دیا، یہ ڈرامے کرتے ہیں،سب ملے ہوئے ہیں، حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کا مذاکرات میں ایک ہی ہدف تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھا جائے، مذاکرات ٹوٹ جائیں گے، پھر یہ ایک دوسرے کو گالیاں دیں گے، پھر جھپی ماریں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں فیصل واوڈا نے کہاکہ آرمی چیف ٹارگٹڈ آپریشن کر کے اچھا کام کررہے ہیں، میں نے میڈیا کے ذریعے میسج بھیجا کہ دہشت گرد آپ کے ساتھ بیٹھا ہے، میں نے میسج بھیجا کہ علی امین گنڈاپور کو بھی پکڑیں، علی امین گنڈا پور پر دہشت گردی کے پرچے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہاکہ ہم جمہوریت جمہوریت پر کب تک کھیلتے رہیں؟۔انہوںنے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم سے لے کر پی ٹی آئی ہر جگہ ان کے ساتھ ہے،یہ ڈرامے کرتے ہیں، ایکٹنگ کرتے ہیں، یہ پلے کارڈز اٹھا کر اندر آجاتے ہیں، سب ملے ہوئے ہیں، حکومتی سہولیات لیتے ہیں، سب گلے ملتے ہیں، ایک ساتھ کھانا کھاتے ہیں۔فیصل واوڈانے کہاکہ ترمیم کے ایک حصے میں باہر چلے جاتے ہیں دوسرے میں حمایت کرتے ہیں، جمہوریت جمہوریت کھیل رہے ہیں، سب کچھ دکھاوا ہورہا ہے، مذاکرات ٹوٹ جائیں گے، نہ ہی کمیشن بنے گا، ٹرمپ کارڈ کی گیم بھی ختم ہوجائے گی، جو ہوا پی ٹی آئی سوچ رہی ہے وہ نہیں آئے گی۔انہوںنے کہاکہ ہماری قوم بھی اب ایک ہجوم بن چکی ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کا ہدف ایک ہے، دونوں کا ہدف ایک ہے عمران خان جیل میں رہے، مذاکرات ٹوٹ جائیں گے، یہ ان کو گالیاں دیں گے، وہ انہیں دیں گے،پھرجھپی ماریں گے۔انہوں نے کہا کہ 8فروری کا دن بھی آجائے گا، ٹرمپ کارڈ پی ٹی آئی کیلئے مایوسی ہے، ہم پاکستان کیلئے ٹرمپ ٹرمپ دیکھیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved