امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خاندان کے منع کرنے کے باوجود کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی قبول کی، امیتابھ بچن

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈاداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ خاندان کی مخالفت کے باوجود ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کی میزبانی قبول کی۔ کون بنے کا کروڑ پتی کی 25ویں سالگرہ کے موقع کی مناسبت سے خصوصی قسط کے آغاز میں میزبان امیتابھ بچن نے سامعین کو کون بنے گا کروڑ پتی کی سلور جوبلی منانے کی دعوت دی۔ اس کے بعد کاجول، اے آر رحمان اور ابھیشیک بچن جیسے مشہور شخصیات کی جانب سے مبارکبادی پیغامات نشر کیے گئے، جنہوں نے شو کے 25 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔بعدازاں امیتابھ بچن نے بتایا، جب میرے سامنے پہلی بار اس شو کا تصور پیش کیا گیا تو میں بالکل کنفیوژ تھا اور سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ یہ شو کیسے کام کرے گا؟۔انہوں نے بتایا کہ اس فارمیٹ کو بہتر سمجھنے کیلئے پروڈکشن ٹیم کی جانب سے انہیں لندن کے ایل سی اسٹوڈیو لے جایا گیا جہاں اسی طرح کا گیم کھیلا جا رہا تھا۔امیتابھ نے بتایا کہ جب انہوں نے وہاں کی شاندار انرجی اور جوش و خروش دیکھا تو میں نے کے بی سی ٹیم کو کہا کہ اس جیسا ماحول ہندوستان میں تیار کرنے پر ہی شو کی میزبانی قبول کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شو کیلئے کوئی باضابطہ تیاری نہیں کی تھی۔ پہلے دن میری دھڑکنوں کو کسی نے محسوس نہیں کیا اور کیمرہ میرے کانپتے ہوئے پائوں کو بھی نہیں پکڑ سکا۔ مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ کیا ہوگا۔ میں نے بس وہی کہا جو میرے ذہن میں آیا۔امیتابھ بچن نے اس وقت کا ذکر بھی کیا جب انہوں نے اپنے خاندان کو کے بی سی کی میزبانی کرنے کے فیصلے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا، جب میں نے اپنے خاندان کے افراد کو بتایا کہ میں کے بی سی کی میزبانی کرنے جا رہا ہوں، تو ان میں سے کچھ نے کہا یہ بڑی غلطی ہے۔ لوگ آپ کو بڑی سکرین پر دیکھتے ہیں، اور اب وہ آپ کو چھوٹی اسکرین پر دیکھیں گے؟ لیکن میں نے ان کی نہیں سنی اور آگے بڑھ گیا اور آج میں پچھلے 25 سالوں سے اس کرسی پر بیٹھا ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved