واشنگٹن (این این آئی )امریکا کی جنوبی مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کے سبب ریکارڈ توڑ برف باری ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدید برف باری کے باعث 4 افراد ہلاک اور 3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ٹیکساس سے فلوریڈا تک 31 ملین افراد کے لیے برفبانی طوفان کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔شدید برفباری کے باعث مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 ہزار سے 200 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔لوزیانا، جارجیا، الاباما، فلوریڈا اور مسیسپی میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی، تعلیمی ادارے بند اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ہیوسٹن سے الاباما تک 3 سے 6 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ الاباما میں ایک دن میں 5 انچ سے زائد برفباری کے بعد 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔فلوریڈا میں بھی شدید برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، نیو اورلینز میں 8 انچ جبکہ مولینو میں ساڑھے 5 انچ تک ریکارڈ برفباری ہوئی۔
