امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جیسے حسینہ واجد کی حکومت ختم ہوئی ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہو جائے گا، فواد چوہدری

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ رٹے رٹائے گواہ آ جاتے ہیں، ہرگواہ ایک ہی بات کرتا اور گواہی دیتا ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس بننے کی دوڑ لگی ہوئی ہے، اس لیے وہاں کیسز فکس ہی نہیں کیے جا رہے، خان صاحب نے وکلا کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملہ کو اٹھایا جائے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح پتہ چلا تھا حسینہ واجد نہیں رہی اسی طرح ایک دن پتہ چلے گا کہ یہ نظام بھی نہیں رہا، آئین اور بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر اور علی امین کی ملاقات ایک بریک تھرو ہے، اسٹیبلشمنٹ نے اپنی ساکھ کو بچانا ہے توتمام سیاسی جماعتوں کوبرابرسمجھنا ہوگا، جس دن ڈی جی آئی ایس پی آر کے برابری والے بیان پر عمل ہو گیا اس دن پاکستان کا نقشہ بدل جائے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں آئین کی بحالی چاہتے ہیں اس سے زیادہ انکا ایجنڈا،مقصد نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں آئین میں بنیادی حقوق بحال ہوں، الیکشن ہوں جس کے ساتھ عوام کی اکثریت ہے اس کی حکومت ہو۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے 26 نومبر اور 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بن جائے گا اور مذاکرات بھی چلیں گے، اس وقت ایک عالمی دباؤ ہے اورپاکستان کو اس کا بھی سامنا کرنا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا کی نئی حکومت پر پاکستانی کمیونٹی کا بہت دباؤ ہے، خان صاحب سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کو اپنی لڑائی خود لڑنی چاہیے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved