لاہور( این این آئی)لاہور ،فیصل آباد کے درمیان چلنے والی غوری ایکسپریس کا انجن اور ایک بوگی پٹری سے اتر گئی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بتایا گیا ہے کہ ٹرین پچاس منٹ کی تاخیر سے لاہور سے فیصل آباد کے لئے روانہ ہوئی ہی تھی کہ کانٹا بدلتے ہوئے انجن اور اس کی ایک بوگی ڈی ریل ہو گئی ۔اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئیں۔
