اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پیپلزپارتی بلاول بھٹو کی ہدایت پر پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس(کل) جمعہ کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔بدھ کو پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سی ای سی کے تمام اراکین شریک ہوں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
