ممبئی (این این آئی)اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے چیلنج پر انہیں اپنے نرالے انداز میں جواب دے دیا۔انسٹاگرام پر اداکارہ نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں ہانیہ عامر کو میک اپ اور ہیر اسٹائل بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو میں بھارتی اداکارہ کے چیلنج پر جواب دیتے ہوئے ان کی ہی ویڈیو پر دلچسپ و مزاحیہ انداز میں لپسنکنگ کر کے صافین کے دل جیت لئے۔دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین ہانیہ کی ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کر رہے ہیں اور اداکارہ کے جواب کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ہانیہ راک، راکھی شاک، ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ راکھی کی ٹینشن نہ لیں، آپ کیلئے ہم بھارتی ہی اس سے نمٹ لیں گے جبکہ ایک صارف نے لکھا یہ معاملہ تو خطرناک ہو گیا۔
