اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اہم مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو لندن طلب کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے اہم مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو لندن طلب کر لیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے لندن جا کر قائد (ن) لیگ سے ملاقات کریں گے۔دونوں رہنماؤں میں عام انتخابات سمیت سابق وزیراعظم کی واپسی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔
نواز شریف اور وزیراعظم کی اہم ملاقات میں پاکستان میں سیاسی اتحاد اور سیاسی جوڑ توڑ پر بھی اہم مشاورت ہوگی۔دوسری جانب نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کا اجلاس آئندہ ہفتے لندن میں طلب کیا ہے، اجلاس میں شہبازشریف، وفاقی وزرا اور دیگر رہنماء شرکت کریں گے، اجلاس میں عام انتخابات کی ممکنہ تاریخ اوراہم امور پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اور اتحادی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات مشاورت ہوگی۔مریم نواز اور راناثنا اللہ پنجاب سے ممکنہ امیدواروں کی فہرست پیش کریں گے۔